11 مئی 2015 - 18:08
امریکہ یوکرینی فوج کو ہتھیار دینا بند کرے

روس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ روس میں ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ واشنگٹن یوکرینی فوج کو ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فراہمی بند کر دے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی روسی عہدیدار نے اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ کی روسی صدر سے ملاقات کو، یوکرین کے بحران کو حل کرنے سے متعلق جرمنی روس یوکرین اور فرانس پر مشتمل نورمینڈی گروپ میں امریکہ کی شمولیت کے سلسلے میں اہم قدم قرار دیا اور کہا کہ شاید اس وقت نورمینڈی گروپ میں امریکہ کی شمولیت کی بات مناسب نہ ہو لیکن یہ بات کہ کیا امریکہ یوکرین کے بحران کو حل کرنے میں تعمیری کردار ادا اور یوکرینی حکام کو مذاکرات پر مجبور کر سکتا ہے، اہم ہے۔

.......

/169